
عمان : اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف ایک بار پھر اردنی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ نمازیوں نے نماز جمعہ کے بعد مسجد الحسینی سے احتجاجی مارچ شروع کیا اور زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ پانی کے بدلے بجلی کے معاہدے کے خلاف کیا گیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر معاہدے کو ختم کرنے کے نعرے درج تھے۔اردن کے عوام نے گزشتہ جمعہ کو بھی اس معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔


































