
دمشق: شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج اور روسی جنگی طیاروں کے حملے میں پندرہ دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ مشترکہ حملے، حراس الدین اور تحریر الشام نامی دو دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر کئے گئے ۔ان ٹھکانوں میں سے ایک کو دہشت گرد ڈرون کی تعمیر کے لئے استعمال کر رہے تھے۔ شامی فوج نے صوبہ حماہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔ شامی وزارت دفاع کے مطابق فوجیوں نے ایک کارروائی میں صوبہ ادلب اور رقہ میں دہشت گردوں کے سات ڈرونز کو تباہ کردیا ہے۔


































