
واشنگٹن: امریکا میں انسانی حقوق کے گروپ نے صدر جو بائیڈن، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے خلاف غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہونے پر مقدمہ دائر کر دیا۔ نیویارک میں قائم تنظیم آئینی حقوق کے مرکز نے فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں اور غزہ اور امریکا کے فلسطینیوں کی جانب سے تینوں اہلکاروں کے خلاف امریکا کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائرکیا ہے۔۔صدر بائیڈن۔ سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن اور سیکریٹری دفاع لائڈ آسٹن کیخلاف درخواست میں کہا گیا ہے کہ تینوں عہدیدار غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنےثمیں نہ صرف ناکام رہے ہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کی غیر مشروط فوجی اور سفارتی حمایت۔ اسرائیل کی بے دریغ اور بے مثال بمباری مہم اور غزہ کا مکمل محاصرہ روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو کمزور کر کے سنگین جرائم کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔


































