
واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر نوازشات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اربوں ڈالر کے بم اور طیارے خاموشی سے اسرائیل کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اربوں ڈالر کے اسلحے میں گولہ بارود کی بھاری مقدار موجود ہے۔کئی امریکی سینیٹرز نے امداد کی فراہمی کو قتل عام کی حمایت قرار دیا ہے۔
دوسری طرف صدر بائیڈن کو اسرائیل مخالف جذبات کا ہر جگہ سامنے ہے۔ نائب صدر کیملا ہیرس نے پھر اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حماس کی جرائم کی سزا پوری فلسطینی قوم کو نہیں دی جاسکتی۔اسرائیل کو غزہ پر حملوں میں عام آدمی کی زندگی محفوظ بنانی چاہئے۔


































