جنین: مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی فائرنگ اور ڈرون حملوں میں چھ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ مغربی کنارے کے علاقے قباطیہ میں اسرائیلی ڈرون نے مصروف سڑک پر گاڑی پر میزائل داغا جس سے تین فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔ جینن میں ڈرون نے موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی جان سے گئے۔ جنین کے مشرقی محلے میں اسرائیلی اسنائیپر نے نوجوانوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس سے چودہ سالہ احمد عبدالحلیم السعدی شہید اور دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ مغربی کنارے میں دو ہفتوں سے جاری اسرائیلی کارروائیوں میں مارے گئے فلسطینیوں کی تعداد چوبیس ہوگئی ہے۔
ادھر صیہونی فوجیوں نے جیریکو کے شمال مغرب میں واقع ایک مسجد کو آگ لگا دی۔ جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ادھر غزہ میں تباہ عمارتوں کے ملبے سے مزید چوبیس لاشیں ملی ہیں جس کے بعد شہادتوں کی مجموعی تعداد سینتالیس ہزار 487 ہوگئی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جنین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور ڈرون حملے، 6 فلسطینی…
جنین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور ڈرون حملے، 6 فلسطینی شہید
-
Raza Musani - فروری 2, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 0
- 0 minute read


































