
اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حتمی فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے۔ پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا، صرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں حکومتوں سے متعلق تھی۔
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی نہیں رہی، اب جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ صرف کے پی میں حکومت سازی پر بات چیت چل رہی تھی، حکومت سازی کے لیے قانونی طریقہ کار کو دیکھا جا رہا ہے۔


































