Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

جماعت اسلامی کا دھرنا، مذاکرات کی کامیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

راولپنڈی: راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، حکومت سے مذاکرات کا اگلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔
مون سون بارشوں کے باوجود شرکاء مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان بھی میں پنڈال پہنچ گئے ہیں، کارکنان بھی مطالبات پورے ہونے تک امیر جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ گزشتہ روز حکومتی وفد سے مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہیں ہوسکا تھا۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی بات کررہی ہے، دوسری طرف راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، پنجاب حکومت فسطائیت سے باز نہیں آرہی.

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بجلی کے بل بم بن کر گررہے ہیں، اگست میں تباہی کے بل آئیں گے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ ہمارے نوجوان اس ملک سے مایوس ہوں، گورنر ہاؤس کراچی پر بدھ سے دھرنا شروع ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular