Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

جماعت اسلامی کا کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر بھی دھرنا

کراچی : مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف دارالحکومت ذسلام آباد کے بعد جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر بھی دھرنا دے دیا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر اہل کراچی گورنر ہاؤس کے سامنے ہیں، گورنر وفاق کا نمائندہ ہے، وفاق کے لوگ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے کرتے ہیں، وفاقی حکومت میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم شامل ہیں، ایم کیو ایم والے مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں اور کے الیکٹرک کی سپورٹ کرتے ہیں۔ منعم ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے، راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے، جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک شروع کر دی گئی ہے، حکمرانوں نے تنخواہ دار طبقے پر ظالمانہ ٹیکسز لگا دیے، آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدہ کرکے عوام سے اربوں روپے وصول کیے گئے، حکمرانوں نے بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular