
روم : اٹلی نے یمنی فوج کے خلاف امریکی اور برطانوی حملوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا اور وضاحت کی ہے کہ روم نے بحیرۂ احمر میں سکون کی پالیسی پر عمل کرنے کو ترجیح دی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کو کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے پارلیمانی حمایت کی ضرورت ہوگی جس کی وجہ سے فوری منظوری ناممکن ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے فضا اور سمندر سے یمن میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ نیدرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بحرین نے لاجسٹک اور انٹیلی جنس مدد فراہم کی۔


































