
راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرأت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔


































