Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا ایران کی پالیسی ہے، ایرانی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی ایران کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے اسلام آباد کے ساتھ زرعی میدان میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ رضا امیری مقدم نے وزیر صنعت و زراعت رانا تنویر حسین سے ملاقات میں کہا کہ ایرانی حکومت کی پالیسی اپنے پڑوسیوں بالخصوص پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
رانا تنویر حسین نے ایران پاکستان تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی میزبانی پر فخر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ، ایران کے ساتھ زرعی میدان سے متعلق شعبوں میں ہونے والے تعاون کے سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لئے ضروری اقدامات تیزی سے انجام دے گا۔ ایران کے سفیر نے پاکستان میں حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد کی مبارکباد دیتے ہوئے تہران میں رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور دیرینہ تعلقات اور بہت سے مشترکہ روابط ، ہمہ گیر تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک مضبوط عامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular