Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

خواتین پر پابندی کے سبب طالبان کو تسلیم کرنا ناممکن ہے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغان خواتین پر پابندی کے سبب طالبان کو تسلیم کرنا ممکن نہیں ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ روزا اوتن بائیفا نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ افغان خواتین کو حقوق سے محروم رکھنا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اقوام متحدہ
اور اس کے رکن ممالک کی طرف سے خود کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج کلیدی اقدار کے خلاف کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک خواتین کے حقوق پر پابندیاں رہیں گی اس وقت تک طالبان حکومت کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم کرنا تقریباً ناممکن ہو گا۔ اوتن بائیفا کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان سے ان پابندیوں کو ختم کرنے کی بارہا اپیلیں کیں۔ لیکن انہوں نے نہ تو ان پابندیوں کی کوئی وضاحت کی اور نہ ہی یہ یقین دہانی کرائی کہ انہیں کب تک اٹھایا جائے گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ طالبان کےیہ فرمان افغان عوام میں بھی انتہائی غیر مقبول ہیں۔ ان کی وجہ سے انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular