Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کا انسانی امداد کو ہتھیار بنانا قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ

غزہ : اقوام متحدہ نے غزہ کی مسلسل ناکا بندی اور انسانی امداد کو ہتھیار بنانے پر اسرائیل کی وہی روایتی زبانی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کے سربراہ جوناتھن وائٹل نے غزہ سٹی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال کو مکمل ناکا بندی کے باعث تباہ کن انسانی بحران قرار دیا. انہوں نے کہا کہ انسانیت کے طور پر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ امداد کی فراہمی سے انکار کرکے اسے ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ انسانی امداد سے انکار کا کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی اسے ہتھیار بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف انسانی ضروریات نہیں انسانی وقار کا معاملہ ہے۔ غزہ میں لوگوں کے وقار پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ غزہ کی حقیقت روایتی جنگ سے بالاتر ہے۔ جوناتھن وائٹل کے مطابق غزہ میں لوگوں نے انہیں بتایا کہ فلسطینیوں کی زندگی کو دانستہ طور پر ختم کیا جارہاہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular