Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی جنگ حق دفاع کیلئے نہیں انسانیت کیخلاف ہے، سربراہ ورلڈ کچن

جنیوا : ورلڈ سینٹرل کچن کے سربراہ جوز ایندریس نے اپنی سات رکنی ٹیم کی اسرائیلی ڈرون حملوں میں ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے تحقیقات سامنے آنے پر سخت ترین موقف کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے اسرائیلی فوج کی تحقیقات قبول نہیں ہے۔ اس سنگین ترین واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ کیونکہ مجرم کو خود ہی تحقیقات کرنے کا حق نہیں ہو سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ ایک سنگین غلطی تھی۔ اسرائیلی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی کی چھت پر موجود ایک شخص فائرنگ کر رہا تھا۔ جس سے شبہ ہوا کہ حماس نے گاڑی کو ‘ہائی جیک’ کر لیا ہے۔
اسرائیلی تحقیقات رپورٹ سے متعلق جب ورلڈ سینٹرل کچن’ کے سربراہ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا یہ رپورٹ اسرائیلی ڈرون حملے میں ورلڈ سینٹرل کچن کے ہلاک ہونے والے سات مردوں اور عورتوں سے متعلق نہیں ہے۔ جوز ایندرس نے مزید کہا اسرائیل ہر اس چیز کو نشانہ بنا رہا ہے جو حرکت کرتی ہے۔ یہ جنگ دہشت گردی کے خلاف یا اسرائیلی حق دفاع کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ انسانیت کے خلاف جنگ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular