
تل ابیب: اسرائیلی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کیا۔ اسرائیلی میگزین پلس 972 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل حبسورہ نامی ایپلیکیشن کا استعمال کررہا ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے کسی حملے میں پیشگی ہلاکتوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں اہداف کے انتخاب کے لیے حبسورہ کا انتخاب کیا ہے۔ جو ممکنہ اہداف کو تلاش کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور شہری بنیادی ڈھانچے پر اسرائیلی حملوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
رپورٹ میں اسرائیلی حساس ادارے کے کئی سابق اور حاضر سروس افراد کا حوالہ دیا گیا ہے.


































