Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی سلامتی ہماری خارجہ پالیسی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے، جرمنی

دی ہیگ: جرمنی نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ اسرائیل کی سلامتی جرمنی کی خارجہ پالیسی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ عالمی عدالت میں جرمنی اس بات کا دفاع کر رہا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسا اسلحہ دے رہا ہے جو غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے استعمال کرتا ہے۔ جرمن نمائندے نے عالمی عدالت انصاف کو بتایا کہ اسرائیل کو اپنی خارجہ پالیسی میں بنیادی اہمیت کے طور پر دیکھنے کی ہماری تاریخی وجوہات ہیں۔ نکارا گووا کی طرف سے چیزوں کو مسخ کر کے پیش کیا گیا ہے۔ جرمنی، اسرائیل کی حمایت کرتا ہے اسلحہ کی برآمد کے حوالے سے بھی اور فوجی آلات کے حوالے سے لیکن جس طرح نکارا گووا نے پیش کیا ہے یہ درست نہیں۔
واضح رہے نکارا گووا نے عالمی عدالت انصاف سے استدعا کر رکھی ہے کہ جرمنی کو اسرائیل کے لیے اسلحہ فراہمی سے روکا جائے کیونکہ جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ دینا 1948 کے نسل کشی سے متعلق کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ کیونکہ جرمنی کا یہ اسلحہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular