Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

امریکا سے پہلے اسرائیل کے ایران پر حملے کی تجویز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیروں نے تجویز دی ہے کہ امریکا کی براہِ راست کارروائی سے پہلے اسرائیل ایران پر حملہ کرے تاکہ متوقع ردعمل کے بعد امریکی کارروائی کے لیے عوامی حمایت پیدا کی جا سکے۔ امریکی جریدے پولیٹیکو کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے بعض عہدیداروں کا خیال ہے کہ اگر اسرائیل اکیلے حملہ کرے اور ایران امریکا کےخلاف جوابی کارروائی کرے تو اس کیلئے فوجی مداخلت کا جواز مضبوط ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی بھی زیر غور ہے۔ چاہے پہل کوئی بھی کرے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اگرچہ ایران کے ساتھ سفارتی بات چیت جاری ہے لیکن صدر ٹرمپ کے قریبی حلقوں کو یقین ہےکہ بالآخر بمباری کی نوبت آ سکتی ہے۔امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ وسیع پیمانے پر حملے کی صورت میں ایران اپنی تمام تر فوجی صلاحیت کے ساتھ جواب دے گا۔ خطے میں امریکی فوجی اڈے اور اثاثے ہدف بن سکتے ہیں۔ جنہیں اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم جیسا تحفظ حاصل نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے کسی بھی حملے میں امریکی جانی نقصان کا خطرہ موجود ہے، جو داخلی سیاسی سطح پر بڑے نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular