Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی ایران سے جنگ اور حماس کو غیر مسلح کرنے کی تیاری

تل ابیب : اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوجی کمانڈرز کو بتایا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ اور حماس کو غیر مسلح کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اعلیٰ فوجی حکام کے اجلاس میں بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ موجودہ مہم کے بعد ایران پہلے سے زیادہ کمزور جبکہ اسرائیل مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے ایرانی حکومت کے ممکنہ خاتمے سے متعلق کہا کہ کسی بھی جنگ کے آغاز میں اس کی کوئی ضمانت نہیں۔ تاہم شدید معاشی دباؤ ایسے حالات پیدا کررہا ہے جو نظام کے استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ نیتن یاہو کے مطابق ایران کی قیادت کو خدشہ ہےکہ معاشی بحران براہِ راست حکومتی بقا کو متاثر کر سکتا ہے، جیسا کہ ماضی میں احتجاجی مظاہروں میں دیکھا گیا۔ انہوں نے ایرانی جوہری پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہے کہ شدید معاشی دباؤ کے ذریعے زیرِ زمین محفوظ افزودہ مواد تک رسائی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ غزہ کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل حماس کی عسکری اور حکومتی صلاحیتوں کے خاتمے کے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کے مطابق اسرائیلی افواج غزہ کے پچاس فیصد سے زائد حصے پر سکیورٹی کنٹرول قائم کر چکی ہیں، جس سے کسی بھی علاقے میں کارروائی ممکن ہو گئی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular