
تل ابیب : اسرائیلی حکومت نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کیلئے نئی تجاویز پیش کردیں۔ اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز نے ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہےکہ اسرائیل نے ثالث ممالک مصر اور قطر کے ذریعے حماس کو نئی تجاویز پہنچادی ہیں جس میں 11 زندہ یرغمالیوں کی رہائی اور 16 لاشوں کی واپسی کے علاوہ غزہ میں بقیہ اسیران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اسرائیل نے پیش کش کی ہے کہ اس کے بدلے میں 40 دن کے لیے جنگ روک د ی جائے گی ۔ اخبار نے کہا کہ جنگ بندی کے علاوہ اسرائیل اپنی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی غیر متعینہ تعداد کو رہا کرے گا۔ اہلکار نے کہا کہ معاہدے کے پانچویں دن اسرائیل حماس سے اپنی تحویل میں موجود باقی اسیروں کے بارے میں معلومات کی درخواست کرے گا۔


































