
جنیوا: انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی نسل کشی مہم مغربی کنارے تک پھیل سکتی ہے۔ فرانسسکا البانیز نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے طویل انتظار کے بعد اسرائیل کی ڈیتھ مشینری نے مغربی کنارے میں اپنی فائرنگ کو بڑھا دیا ہے۔ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تشدد کے ممکنہ نتائج سامنے آئیں گے۔ اگر اسے زبردستی نہ روکا گیا تو اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی صرف غزہ تک محدود نہیں رہے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی مغربی کنارے کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں سے جنگ بندی کو نقصان پہنچے گا اسرائیل طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ جنین میں جاری آئرن وال ملٹری آپریشن مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے سیکیورٹی نظریے میں تبدیلی کی نشاندہی کرے گا۔ ان کی حکومت فلسطینی سرزمین میں اسرائیلی آباد کاروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔


































