Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ انسانی المیہ ہے، فرانسیسی صدر

پیرس : فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے غزہ سے متعلق اسرائیلی حکمت عملی کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے اسے غیر معمولی خطرناک منصوبہ قرار دیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکروں نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ اسرائیلی منصوبے کے نتیجے میں اسرائیلی قیدیوں اور غزہ کے عام شہریوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت سے فوری طور پر جنگ ختم کرنے اور مستقل جنگ بندی پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ جاری تنازعہ عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گا اور خطے میں امن کے امکانات کو کمزور کرے گا۔
میکروں نے اقوام متحدہ کی منظوری سے ایک بین الاقوامی اتحاد بنانے کی تجویز دی ہے جو دہشت گردی کا مقابلہ کرے اور غزہ میں استحکام لانے کے لیے کام کرے۔ انہوں نے عالمی برادری سے تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انسانی اور سکیورٹی بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular