
تل ابیب: دنیا بیانات سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں جبکہ اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے تصور کو مٹانے کیلئے مغربی کنارے میں انتہائی متنازع یہودی بستی ای ون کے قیام کی حتمی منظوری دے دی۔
اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ کے بیان کے مطابق وزارتِ دفاع کے منصوبہ بندی کمیشن نے ای ون منصوبے کی توثیق کردی ہے۔ای ون منصوبہ مقبوضہ مغربی کنارے کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اسے مشرقی بیت المقدس سے الگ کر دے گا۔ بیزالیل اسموٹریچ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ای ون کے ذریعے ہم بالآخر ان وعدوں کو پورا کر رہے ہیں جو برسوں پہلے کیے گئے تھے۔ فلسطینی ریاست کو نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ہٹایا جا رہا ہے۔
فلسطینی وزارتِ خارجہ نے نے ای ون منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آبادکاری فلسطینی آبادیوں کو ایک دوسرے سے کاٹ دے گی اور دو ریاستی حل کے امکان کو سبوتاژ کرے گی.


































