
تل ابیب: اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے اور ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے مختلف ملکوں پر زور دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے 32 ممالک کو خطوط بھیجے اور متعدد ہم منصبوں سے ایران پر پابندیوں کیلئے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو روکنے اور کمزور کرنے کےلیے ایک طریقہ ہے، تہران کو ابھی روکنا چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔


































