
غزہ : غزہ میں شہدا کی لاشوں کو بلڈوزر کے ذریعے بے نشان قبروں میں دفن کیا گیا۔ اسرائیل فوج کی نئی لرزہ خیز سفاکیت بے نقاب ہوگئی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک جامع تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال میں زیکیم کراسنگ کے قریب فلسطینیوں کی لاشوں کو بے نشان قبروں میں دفن کیا۔ اس گھناونے عمل میں فوجی بلڈوزر کو استعمال کیا گیا اور جنگی اصولوں کی کوئی پابندی نہیں کی گئی۔
تحقیقات کے مطابق کئی مرتبہ شہدا کی لاشیں کھلے میدان میں ہی سڑنے کے لیے چھوڑ دی گئیں۔ سی این این کی رپورٹ سینکڑوں ویڈیوز، تصاویر، عینی شاہدین کے بیانات اور مقامی امدادی ٹرک ڈرائیوروں کے انٹرویوز پر مشتمل ہے۔ دو سابق صیہونی فوجیوں نے بھی اعتراف کیا کہ جنگ کے دوران غزہ کے دیگر علاقوں میں فلسطینیوں کی لاشوں کو کھدائی کر کے کم گہرے گڑھوں میں دبایا گیا۔


































