
غزہ : اسرائیل کی غزہ پر بیس ماہ سے جاری وحشیانہ بمباری کے تازہ ترین سلسلے میں مزید چوبیس فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی کردئے گئے۔ اسرائیلی ڈرونز نے جبالیہ میں دو گھروں پر حملہ کیا اور خواتین اور بچوں سمیت دس فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے۔ غزہ سٹی کے مختلف حصوں پر بمباری میں چودہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کردئے گئے۔ خان یونس میں امدادی سامان لینے والے فلسطینیوں پر فائرنگ سے بھی شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔ صیہونی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد ستتر ہوگئی ہے۔
اکتوبر دوہزار تئیس سے جاری صیہونی جارحیت میں اب تک چوون ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ تئیس ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ صیہونی فوج نے العطارہ۔ جبالیہ۔ شجاعیہ اور زیتوں سمیت کئی علاقوں سے فلسطینیوں کو انخلا کا حکم دے دیا ہے۔


































