
غزہ : صیہونی فوج نے رات بھر کے بعد دن میں بھی رہائشی کیمپوں، اسپتالوں کے اطراف بمباری کی۔ جبالیا، نصیرات اور شاطئ کیمپوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، بمباری سے خان یونس میں 2 مساجد شہید کردیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 300 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ جس سے 33 روز میں شہدا کی تعداد 10 ہزار 500 سے زیادہ ہوگئی۔ اسرائیلی طیاروں کا جان بچانے والے طبی سامان کے قافلے پر بھی حملہ کیا۔


































