
غزہ :غزہ میں اسرائیل کے مظالم 98 روز سے جاری ہیں۔ تازہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 230 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی بے حسی اور امریکہ اور برطانیہ کی شہ پر اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کو جنگ کا محاذ بنادیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں سینکڑوں فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔ غزہ میں خیموں میں مقیم فلسطینی اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہورہے ہیں۔ سخت سردی میں حملوں کی وجہ سے زندہ بچ جانے والوں کے پاس کے سر چھپانے کا آخری آسرا بھی چھن چکا ہے۔ مسلسل حملوں کی وجہ سے خوراک کا حصول بھی دشوار ہوچکا ہے۔ امدادی کارروائیاں بند ہونے کی وجہ سے بھوک اور بیماریوں سے اموات بڑھ چکی ہیں۔اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کو انسانی زندگی کا موت کا معاملہ قرار دیا ہے۔


































