
غزہ : غزہ میں صیہونی فوج کا وحشی پن تمام حدیں پار کرگیا۔ جنگ کے 147 ویں روز بھی فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔ پانچ ماہ سے جاری جنگ کے دوران تیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود اسرائیلی بربریت رک نہ سکی۔ اسرائیلی فوج نے نئی بدترین مثال قائم کردی ۔جمعرات کو امداد کیلئے جمع شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں شہداء کی تعداد ایک سو بارہ تک پہنچ گئی ہے۔
امریکا کی جانب سے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں برسنے پر رسمی مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان میتھو ملر کا کہنا ہے کہ منظر عام پر آنے والی فوٹیج سے زمینی حالت کا انداز ہو رہا ہے کہ صورت حال کتنی مایوس کن ہے۔
ادھر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ میں ناکہ بندی ختم کرانے میں ناکام ہے۔


































