Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملے، حماس رہنما اسماعیل براہوم سمیت 41 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ پر جاری صیہونی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے آج صبح خان یونس میں ڈرون حملہ کیا جس سے ایک مکان تباہ اور چھ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے نصر اسپتال پر حملہ کرکے حماس کے اہم سیاسی رہنما اسماعیل براہوم کو شہید کردیا۔ وہ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ چوبیس گھنٹوں میں حماس کے دوسرے رہنما نشانہ بنے ہیں۔ حملے میں ایک نابالغ سمیت مزید پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد پچاس ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
ادھراسرائیلی فوج نے رفح میں تل السلطان محلے کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے۔ جہاں سے بڑی تعداد میں فلسطینی پیدل نقل مکانی کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ علاقے میں کارروائی کے دوران متعدد عسکریت پسند مارے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular