
تل ابیب : صیہونی حکومت نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے لیے چار شرائط عائد کردیں۔ اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے کہا ہے کہ اسرائیل چار شرائط کے ساتھ جنگ بند ی کے دوسرے مرحلے کی بات چیت کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شرائط میں اسرائیلی اسیران کی واپسی، غزہ سے حماس کا خاتمہ، غزہ کو غیر مسلح کرنا اور علاقے پر اسرائیل کا سیکیورٹی کنٹرول شامل ہے۔ اس سے پہلے ایک اسرائیلی عہدیدار نے ثالثوں سے کہا تھا کہ اسرائیل ہفتے کو رہا کئے جانیوالے چھ سو بیس فلسطینیوں کو رہا کر دےگا اگر حماس چار اسرائیلی اسیران کی لاشیں بغیر کسی مبینہ توہین آمیز تقریب کے اسرائیل کے حوالے کردے۔


































