Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جنگی طیاروں کا بیروت پر فضائی حملہ

بیروت : اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنگ بندی کے باوجود لبنان کے دارلحکومت بیروت پر پہلا فضائی حملہ کیا جس سے ایک عمارت تباہ ہوگئی اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی مضافات کے محلے حدث میں اسرائیل نے عمارت پر چار حملے کیے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس کا ہدف حزب اللہ کی ڈرونز کے لیے ایک فوجی ذخیرہ کرنے کی سہولت تھی۔ حزب اللہ نے لبنانی حکومت سے اسرائیلی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ لبنانی حکومت کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحد کے اطراف میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرانا چاہیے ورنہ اسرائیل حملے جاری رکھے گا۔ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ لبنانی حکومت راکٹ فائر کرنے کی براہ راست ذمہ دار ہے اور جب تک شمالی اسرائیل میں امن نہیں ہوگا تو بیروت میں بھی کوئی امن نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular