Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مصر کو امن معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی پر اسرائیلی دھمکیاں

تل ابیب : اسرائیل نے مصری حکومت کو امن معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی پر دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ اسرائیل مصر کو دونوں ممالک کے درمیان انیس سو اناسی میں طے پانے والے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ سابق اسرائیلی وزیر اعظم میناچم بیگن کی 33ویں برسی کی تقریب سے خطاب میں اسرائیل کاٹز نے مصر کی حیثیت کو سب سے بڑا اور طاقتور عرب ملک تسلیم کیا۔ کاٹز نے کہا کہ امن معاہدے نے مصر کو جنگ کے چکر سے نکالا۔ قیادت کے اس فیصلے نے تاریخ کا چہرہ اور ریاست اسرائیل کی صورت حال کو بدل دیا اور یہ آج بھی یہی صورتحال درپیش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مصریوں کو امن معاہدے اور انفراسٹرکچر کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ مصر نے کاٹز کے بیانات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular