Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی دہشتگردی، خواتین اور بچوں سمیت مزید 11 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ پر تازہ ترین حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت مزید گیارہ فلسطینی شہید اور سات زخمی کردئے۔ بیس ماہ سے جاری بدترین دہشت گردی میں شہدا کی تعداد چوون ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
صیہونی فوج نے رات بھر غزہ میں مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ خان یونس کے مختلف علاقوں میں گھروں پر گولہ باری کے نتیجے میں پانچ شہری مارے گئے۔ غزہ سٹی میں بھی گھروں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں تین شہری شہید ہوئے۔ صیہونی فوج نے بیت لاہیا۔ شمالی غزہ اور العودہ اسپتال کے اطراف میں شدید گولہ باری کی۔
سات اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد چوون ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ سوا لاکھ سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular