
غزہ : غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی تھم نہ سکی۔ صیہونی فوج نے رفح۔ البریج کیمپ اور غزہ پل کے قریب نہتے فلسطینیوں پر ڈرون حملے اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں گیارہ فلسطینی جان سے گئے۔اور دس زخمی ہوئے۔
ملبے سے مزید چودہ لاشیں نکال لی گئیں۔اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے ناکہ بندی کے باعث غزہ کی صورتحال کو انتہائی سنگین قراردے دیا۔ یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں دس لاکھ بچے زندہ رہنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے خوراک کی فوری فراہمی ناگزیر قرار دیدی۔


































