
غزہ : اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے اور صبح سے اب تک مزید اکتیس فلسطینی شہید کردئے جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے صبح سویرے غزہ سٹی۔ جبالیہ اور خان یونس میں خیموں کو نشانہ بنایا۔ جہاں سترہ افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی ڈرون نے محفوظ علاقہ قرار دئے گئے المواصی پر بھی حملہ کیا۔ اس حملے میں چار فلسطینی جان سے گئے۔ رفح ۔ بیت حنون سمیت دیگر علاقوں میں بھی فضائی اور زمینی حملے کئے گئے۔ جہاں کئی فلسطینیوں کی اموات ہوئی ہیں۔
ادھر القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ میں صیہونی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں صیہونی فوج کو جانی نقصان پہنچا۔ مزاحمتی گروپ نے حملے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔


































