Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی ٹینک 23 برس بعد جنین میں داخل، آپریشن میں توسیع

رام اللہ : اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنی جارحیت کو توسیع دیتے ہوئے 23 برس بعد اپنے ٹینک جنین میں داخل کردئے ہیں۔ اسرائیلی فوج ایک ماہ سے زائد عرصے سے جنین، طولکرم، طوباس اور نابلس میں کارروائیاں کررہی ہے۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ صیہونی افواج، شین بیت اور بارڈر پولیس شمالی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی عسکری سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جنین میں ایک ٹینک ڈویژن بھی بھیج دیا گیا ہے۔
ادھر صیہونی وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوج کو مغربی کنارے میں کارروائیاں مزید سخت اور تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس ہزار فلسطینیوں کو کیمپوں سے نکال دیا گیا ہے۔ رام اللہ میں قائم حقوق کی تنظیم الحق نے بین الاقومی مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل شمالی مغربی کنارے میں وحشیانہ فوجی کارروائی کرنے جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular