Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار: وحشیانہ حملوں میں 2 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید

غزہ: جنگ بندی معاہدے اور مذاکرات کے باوجود اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، صیہونی فورسز کے غزہ سمیت مغربی کنارے میں وحشیانہ حملے تھم نہ سکے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 2 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید ہوگئے، بنی سہیلہ میں اسرائیلی ڈرون حملے سے 2 فلسطینی بچے شہید ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسکول کے قریب شہریوں پر بم گرایا، دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے، قرارہ قصبے میں صیہونی گولہ باری سے 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔
غزہ شہر کے تفاح محلے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کی نئی لہر جاری ہے، خان یونس اور رفاہ کے مشرقی علاقوں پر بھی متعدد حملے کیے گئے۔ غزہ کے جنوبی علاقوں میں جنگ بندی کے باوجود شدید جھڑپیں جاری ہیں، امدادی راستے بند ہونے سے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی بڑھ رہی ہے۔
شہری پناہ گاہوں کی تلاش میں مسلسل نقل مکانی پر مجبور ہیں، عالمی اداروں نے غزہ کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular