Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوجی اپنے جنگی جرائم کی تشہیر کرکے پھنس گئے

برسلز: صیہونی فوجی اپنے جنگی جرائم کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرکے بری طرح پھنس گئے ہیں۔برسلز میں قائم ہند رجب فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں نے ٹک ٹاک ۔ انسٹا گرام۔ یو ٹیوب اور فیس بک سے صیہونی فوجیوں کے جرائم کے ثبوت اور شواہد جمع کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
ہند رجب فاؤنڈیشن کے صدر دیاب ابوجہجہ کا کہنا ہے کہ فاؤنڈیشن نے جنگی جرائم سے متعلق 8000 سے زائد ثبوت اکٹھے کیے ہیں۔ چیلنج یہ ہے کہ اسے قانونی کیس میں تبدیل کیا جائے۔ دیاب ابوجہجہ نے کہاکہ ان کا مشن واضح ہے، ہم جنگی مجرموں کا جہاں بھی جائیں گے ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔ ہند رجب فاؤنڈیشن اب تک چودہ ممالک میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف تقریباً 100 مقدمات شروع کرنے کی کوشش کی ہے۔ فاؤنڈیشن نے قبرص اور برازیل میں دو بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔جہاں عدالت نےصیہونی فوجیوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کی۔ لیکن گرفتاری سے پہلے اسرائیلی حکومت کی مدد سے دونوں فوجی فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular