
جنیوا : اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہاہے کہ غزہ میں حقیقت کا سامنا کرنے کے بعد اسرائیلی فوجی نفسیاتی طور پر ٹوٹ چکے ہیں۔ اسکائی نیوز سے گفتگو میں فرانسسکا البانیز نے کہا کہ غزہ میں لڑنے والے بہت سے نوجوان فوجیوں نے جو کچھ غزہ میں دیکھا یا جو کچھ کیا وہ اس سے بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ یہ جنگ نہیں عام شہریوں کے خلاف حملہ ہے اور اس سے بہت سے لوگ ٹوٹ رہے ہیں۔ فرانسسکا البانیز نے بتایا کہ نوجوان فوجی اسے حب الوطنی کی ایک شکل سمجھتے ہیں لیکن غزہ کے ملبے کے درمیان ان پر حقیقت آشکار ہوئی۔ البانیز نے کہا کہ انہوں نے انسانی حقوق کونسل کے لیے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اسرائیل میں نسل کشی کی معیشت کی نشاندہی کی ہے۔


































