
کوالالمپور : ملائشیا بھی اسرائیل کے بحری بائیکاٹ میں شامل ہوگیا۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اسرائیلی شپنگ کمپنیوں کو اپنی بندرگاہوں کے استعمال سے روک دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ یہ پابندی اسرائیل کے ان اقدامات کا ردعمل ہے جو بنیادی انسانی ہمدردی کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ملائیشیا نے اسرائیلی پرچم کو استعمال کرنے والے جہازوں کو مزید قبول نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اسرائیل جانے والے کسی بھی جہاز کو ملائیشیا کی بندرگاہوں میں سامان لوڈ کرنے پر پابندی لگا دی۔


































