
انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے اسرائیلی اشتعال انگیزی کا خاتمہ ضروری ہے۔ قازقستان سے واپسی پر دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی کو روک کر ہی حقیقی امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر خطے میں مستقل استحکام مطلوب ہے تو تمام ممالک کو قلیل مدتی سیاسی مفادات ترک کرنا ہوں گے۔ اردوان کا کہنا تھا کہ ریاستوں کو بیرونی طاقتوں کے مفادات کے بجائے اپنے عوام کے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے۔


































