
رام اللہ : مغربی کنارے کے شہر جنین میں چار دن سے جاری صیہونی فوج کے آپریشن میں شہدا کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ۔صیہونی فوجیوں نے صبح سویرے جنین کے علاقے برقین میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے دو نوجوان شہید ہوگئے۔ جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہیں۔
صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں آپریشن کو یروشلم کے شوفات۔ ہیبرون۔ رام اللہ۔ نابلوس اور قلقیلیہ تک پھیلادیا ہے۔ جہاں چھاپہ مار کارروائیاں کرکے بیس سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ادھر غزہ میں اسرائیلی کواڈ کاپٹر نے شبورا کیمپ میں تباہ شدہ گھروں کاملبہ صاف کرنے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ پر گولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ ملبے سے مزید کئی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جنکی تعداد ایک سو باسٹھ ہوگئی ہے.


































