جنیوا: اقوامِ متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے سربراہ فلپ لا زارینی نے خبردار کیاہےکہ اسرائیلی فوج کے جاری آپریشن سے مغربی کنارہ میدان جنگ بن گیا ہے۔ فلپ لا زارینی نے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارہ غزہ جنگ کی خطرناک حد تک توسیع کے عمل سے گزر رہا ہے۔ شہری تنصیبات اور سڑکوں کی تباہی معمول بن چکی ہے، لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیں لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی سے فلسطینیوں کی زندگیاں متاثر ہورہی ہیں۔ یہاں خوف اور غیر یقنی چھائی ہوئی ہے، پناہ گزینوں کے تباہ شدہ کیمپ کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انروا کے زیرِ انتظام اسکولوں میں زیرِ تعلیم 5 ہزار سے زائد بچوں کے لیے 10 ہفتوں سے تعلیم کا سلسلہ رُکا ہوا ہے۔ اس تباہی سے موت اور نقل مکانی اب بہت ہو چکی، اب اس سلسلے کو روکنا ہو گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیلی آپریشن سے مغربی کنارہ میدان جنگ بن گیا ہے،…
اسرائیلی آپریشن سے مغربی کنارہ میدان جنگ بن گیا ہے، انروا
-
Raza Musani - فروری 27, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 0 minute read


































