Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ بین الاقوامی انصاف کی توہین ہے، عرب لیگ

غزہ: مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں سماعت مکمل ہو گئی۔ اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی درخواست پر سماعت کی گئی، 8 روزہ سماعت میں 52 ممالک نے 15 ججوں کے پینل کو اپنے دلائل دیے۔ سماعت میں عرب لیگ نے اسرائیلی قبضے کو بین الاقوامی انصاف کی توہین قرار دیا۔ عرب لیگ نمائندوں کا کہنا تھا کہ فلسطینی سرزمین پر قبضے کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں۔اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی امن کا ضامن ہے۔اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسلی تسلط کا ارتکاب کر رہا ہے، فلسطینی سرزمین پر یہودی ریاست بنانے کے لیے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عرب لیگ نمائندے نے اپنے دلائل کا اختتام شہید ہونے والے فلسطینی شاعر کے شعر پر کیا اور کہا اگرمیں مرجاؤں۔ تمہیں میری کہانی سنانے کے لیے زندہ رہنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قبضے پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ آنے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular