Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون برقرار، رفح میں آپریشن نہ کرنے کی اپیل مسترد

واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی ایک بار پھر خطے سے خالی ہاتھ واپسی ہوئی ہے۔ بلنکن کے دورے میں جنگ بندی اور امداد کی بلا تعطل فراہمی کا کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے رفح میں آپریشن نہ کرنے کی اپیل مسترد کردی۔ بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے خاتمے کیلئے رفح آپریشن ضروری ہے۔ امریکا ساتھ دے یا نہ دے رفح میں زمینی کارروائی ضرور ہوگی۔ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا تھا کہ رفح پر کسی بھی حملے سے اسرائیل پر زیادہ تنہائی مسلط ہوجائے گی اور طویل مدت میں اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے قطر۔ مصر اور سعودی عرب کا دورہ کیا۔ یہ اسرائیلی جارحیت شروع ہونے کے بعد بلنکن کا خطے کا چھٹا دورہ تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular