
تل ابیب: اسرائیل نے اپنی فوج کو غزہ ۔ لبنان اور شام میں غیر معینہ مدت تک رکھنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ فوج نے متعدد مقبوضہ علاقوں پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ ماضی کے برعکس اسرائیلی فوج ان علاقوں کو خالی نہیں کر رہی ہے جنہیں کلیئر کرکے قبضہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کسی بھی عارضی یا مستقل صورت حال میں دشمن اور صیہونی آبادکاروں کے درمیان بفر کے طور پر حفاظتی علاقوں میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے 30 فیصد حصے کو سیکیورٹی بفر زون میں تبدیل کر دیا ہے اور جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے 1200 کے قریب دہشت گردی کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔


































