Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج نے کئی گھنٹوں تاخیر کے بعد 110 فلسطینیوں کو رہا کردیا

غزہ : صیہونی فوج نے کئی گھنٹوں تاخیر کے بعد ایک سو دس فلسطینیوں کو رہا کردیا۔ قیدیوں کے استقبال کیلئے خان یونس اور مغربی کنارے میں سینکڑوں افراد جمع ہوگئے اور حماس کی کامیابی کا جشن منایا۔ والدین ۔ بہن بھائی اور بیویاں اپنے پیاروں سے برسوں بعد مل کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
اس سے پہلے حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے میں آٹھ یرغمالیوں کو رہا کیا۔ جس میں خاتون فوجی سمیت تین اسرائیلی اور پانچ تھائی شہری شامل ہیں۔ قیدیوں کو جبالیہ اور خان یونس سے غزہ سٹی لایا گیا جہاں انہیں ہلال احمر کے عملے کے حوالے کیا گیا۔ رہائی پر قیدی خوش اور ہشاش بشاش دکھائی دئے۔ اس موقع پر حماس اور اسلامی جہاد کے درجنوں مسلح اور نقاب پوش مزاحمت کاروں نے سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular