
غزہ : صیہونی فوج نے امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مرکز پر فائرنگ کرکے دس فلسطینیوں کو شہید اور باسٹھ کو زخمی کردیا۔ چوبیس گھنٹوں میں تریسٹھ فلسطینی شہید کئے گئے۔ غزہ کے میڈیا آفس کے مطابق دیر البلاح میں بھوکے متاثرین نے امدادی مرکز پر دھاوا بول دیا۔ جسے منتشر کرنے کیلئے صیہونی فوجیوں نے براہ راست گولیاں چلائیں۔ کئی فلسطینی گولیاں لگنے اور بعض بھگدڑ میں کچل کر زخمی ہوئے۔
صیہونی فوج کے ڈرون نے غزہ سٹی میں النفاق اسٹریٹ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں صحافی معتز رجب سمیت پانچ شہری مارے گئے۔ صیہونی فوج نے شجاعیہ ۔ بنی سہیلہ قصبے اور خان یونس کے متعدد علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئیں۔


































