
جنین :مغربی کنارے کے شہر جنین میں صیہونی ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔صیہونی فوج نے آج بھی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول دیا۔ بکتربند گاڑیوں اور بلڈوزر کے ساتھ صیہونی فوج نابلوس۔ جنین۔ تلکرم۔ اریحہ اور قلقیلیہ میں گھس گئی اور تباہی مچادی۔ اسرائیلی فورسز نے نابلس میں نوجوان فلسطینی کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔ فوج کے دھاوا بولنے کے بعد نابلس میں مسلح جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ فوجیوں نے تلکرم کے قصبے زیتا میں گولیاں مار کر چار فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ جنین میں بارودی مواد سے ایک بکتربند گاڑی کو نقصان پہنچا اور صیہونی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد اسرائیلی ڈرون نے شہر کے چوک میں نوجوانوں کے گروپ کو نشانہ بنایا۔ حملے میں چار بھائیوں سمیت چھ فلسطینی شہید ہوئے۔


































