Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جرائم اس کے فلسطینی سرزمین سے خاتمہ کا سبب بنیں گے، انصار اللہ

صنعا: انصار اللہ کے رہنما سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے ایک بار پھر فلسطینی کاز کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں ہر قسم کے جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ سانحہ بڑھ رہا ہے اور جرائم مزید وحشیانہ ہوتے جا رہے ہیں، اور غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے لیے شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی وجود کے خطرات اور امریکی استعمار کے وحشیانہ رجحان سب کے لیے انتباہ ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت اور آباد کاروں سے کہا کہ جرائم پر خوش نہ ہوں وہ آپ کو ناگزیر معدومیت کے راستے پر تیزی سے لے جا رہے ہیں اور آپ کا فلسطینی سرزمین سے صفایا ہوجائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نسل کشی کے ذریعے لوگوں کو کنٹرول، استعمار اور غلام بنانے کا وقت ختم ہو گیا۔ انہوں نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آپ جارحیت پر ڈٹے رہے تو اس کے نتائج بڑے اور خطرناک ہوں گے، اور آپ کے حامی اسرائیلی فوج کو ایک تاریخی اسکینڈل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular